اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں اس وقت سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کوروکنے کےلئے تقریبا13حکومتی ایجنسیاں اور25کے قریب قوانین کام کرررہے ہیں لیکن اس کے باﺅجود سگریٹ کی غیر قانونی تجارت اورمقامی طورپرغیرمعیاری سگریٹ کرنے والے ادارے جو ٹیکس چوری بھی کرتے ہیں ان کی وجہ سے ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ قومی خزانے کو24بلین روپے کانقصان ہورہاہے ۔غیرقانونی وغیرمعیاری سگریٹ کاپاکستان کی معیشت میں فروخت کی شرح 23.7فیصد ہے لیکن یہ حکومت کی کل وصولیوں صرف 0.7فیصد ہے اس وقت قومی خزانے میں ٹیکس ادارے کرنے والے وہ اہم شعبے ہیں ان میں ایک سگریٹ کی صنعت ہے جوکہ سالانہ وصولیوں کا99فیصد ہے ۔ ایک انتہائی معتبرذرائع نے بتایاکہ کہ اس سلسلے میں سگریٹ کی فروخت کرنے والے ادارے کی کمزوری کی وجہ سے غیرقانونی سگریٹ کاپاکستان میں تجارت کاحجم گزشتہ چھ سال میں 43.5فیصدتک جاپہنچاہے اورپاکستان اس وقت غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے لحاظ سے دنیامیں چوتھے نمبرپرہے جوکہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے ۔کی سال سے حکومت نے اس غیرقانونی تجارت کوروکنے کے لئے اقدامات بھی کئے ہیں جس کے تحت قوانین بنائے گئے تاکہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کی چین کوروکاجاسکے ۔ان قوانین کے تحت غیرقانونی سگریٹ کی فروخت ،ذخیرہ اندوزی اوراس میں استعمال ہونے والے خام مال ،تیاری ،ٹرانسپورٹ اورتقسیم کوروکناہے جوکہ غیرقانونی سگریٹ میں اہم کردارہیں ۔ایک انتہائی معتبراعداد وشمارکے مطابق غیرقانونی سگریٹ کامارکیٹ میں حصہ تقریبا چوتھائی ہوچکاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ غیرقانونی سگریٹ کوروکنے میں مالیاتی اورریگولیڑی قوانین بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔معتبراعدادوشمارکے مطابق سالانہ دوبلین سگریٹ پاکستان میں سمگل ہوکرآتے ہیں جبکہ سگریٹ کی 17بلین چھڑیاں اس کے علاوہ سمگل ہورہی ہیں جن کوکاٹ کرسگریٹ بنائے جاتے ہیں ۔ ایف بی آر کے ڈائریکڑیٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوٹیگیشن (ان لینڈریونیو) کے مطابق پاکستان میں جوسگریٹ کے برانڈزفروخت ہورہی ہیں ان میں جزوی سبزکے بیک گراﺅنڈ والے پائن سگریٹ ،جزوی سفید بیک گراﺅنڈ کے کیمبل ،ملڈ،موراوردیگرکئی اقسمام فروخت ہورہی ہیں جوکہ قومی خزانے کوزیادہ نقصان پہنچارہے ہیں ۔سگریٹ کی اس غیرقانونی تجارت کے معروف راستے افغانستان سے پاکستان میں تورخم اورچمن کے راستے ہیں ۔سگریٹ کی غیرقانونی چھڑیاں پہلے افغانستا ن کے صوبہ ہرات میں لائی جاتی ہیں اورپھروہا ں سے قندھاراوراس کے بعد مشرق وسطی کی ریاستوں میں سمگل کئے جاتے ہیں ۔تاہم پاکستان ادارے پھربھی سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کوروکنے کے لئے شب وروزسخت چیکنگ کررہے ہیں ۔تحقیق سے ثابت ہوتاہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت وہ اشیاءجوکہ افغانستان سے زمینی راستے سے آتی ہیں ان کوپاکستان کی پورٹس پران لوڈ کیاجاتاہے اوراس کے تحت سگریٹ کوسمندریاہوائی راستے سے نہیں لایاجاسکتاہے ان تمام سخت انتظامات کامقصد سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کوروکناہے ۔تحقیق سے ثابت ہوتاہے کہ تقریبا پاکستان میں چارافراد میں ایک شخص غیرقانونی سگریٹ استعمال کررہاہے اورسگریٹ کی غیرقانونی تجارت کایہ حجم بنگلہ دیش اورسری لنکا کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ ان ممالک میں غیرقانونی سگریٹ کی روک تھام کے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں سگریٹ انڈسٹری جوکہ قانونی ہے اس کاشکوہ بجاہے کہ سگریٹ کی انڈسٹری مارکیٹ میں غیرمنصفانہ مقابلے کاسامناہے چاہے اس میں ریگولیٹری یاقیمتوں کے مسائل ہیں ۔سگریٹ انڈسٹری کے مطابق غیرقانونی سگریٹ کی تجارت روکے بغیرمکمل مقابلے کی صورتحال نہیں پیداہوسکتی کہ منڈی میں طلب اوررسد کے تحت سگریٹ کی قیمت کاتعین ہوسکے کیونکہ غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے والے ایسی قیمت پرسگریٹ فروخت کررہے ہیں جوکہ قانونی سگریٹ فروخت کرنے والی صنعت کے دیئے گئے ٹیکس کے مقابلے میں بھی کم ہیں اورغیرقانونی سگریٹ فروش قوانین خلاف ورزی کرتے ہیں اورنہ ان پرہیلتھ وارننگ ہوتی ہے ۔ان وجوہات کی وجہ سے قانونی سگریٹ کی فروخت سے حاصل والے ٹیکس کاحصہ کم ہورہاہے جس سے ایک طر ف سگریٹ انڈسٹری کونقصان ہورہاہے جبکہ اس کی وجہ سے حکومت ،عوام اورصارفین پربھی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔2014ءمیں قانونی طورپرسگریٹ فروخت کرنے والی انڈسٹری کوسیلزٹیکس کی مد میں 4بلین روپے کے قریب نقصان ہواتھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































