پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین برہم

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

جس پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریبا 5 سال تک قائم رہی۔عماد وسیم کے مطابق نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے جبکہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں تاہم پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کر رہے ہیں اور عماد و نیلا دونوں کو بے وفا سمجھتے ہیں۔ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ آگئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔ایک اور صارف نے لکھا اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں سے کوئی بھی ان دونوں سے بات نہیں کر رہا۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ ایک عورت اور بچوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کر کے سکون سے کیسے سوتے ہیں؟ایک اور نے لکھا ثانیہ اشفاق اس سے زیادہ خوبصورت تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…