ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن بورڈ اور عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ کو فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے ٹیم کے ساتھ جانے والوں کی فہرست بھی خفیہ قرار دے دی تاہم پی سی بی نے پیشکش کی ہے کہ اگر سینیٹ چاہے تو ان کیمرا بریفنگ دی جاسکتی ہے۔ہدایت اللہ کے سوال کے جواب میں کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو آگاہ کردیا، کابینہ ڈویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے طلب کردہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا، کھلاڑیوں، عہدیداروں کی تنخواہیں، مراعات اور ذاتی معلومات حساس معاملہ ہے، یہ معلومات پی سی بی کے افراد کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق ہیں۔جواب کے مطابق ایسی معلومات کی غیر ضروری تشہیر توجہ کا باعث بن سکتی ہے، کھلاڑیوں، عہدیداروں اور ملازمین کی رازداری پی سی بی پر لازم ہے، قواعد، پالیسیوں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…