منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تحقیقات کا سامنا ہے۔

سپورٹس نیوز ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ اس پیشرفت کے باعث محمد نواز کا انگلش کاؤنٹی کلب ’سرے‘ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ کو اس معاملے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ضابطہ کار کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے نتائج جلد آئی سی سی کو بھیج دیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ رواں سال مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران لیا گیا تھا۔

32 سالہ نواز نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے تمام سات میچز کھیلے تھے۔انہوں نے محدود کارکردگی دکھاتے ہوئے 15 رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔نواز کو حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے این او سی بھی جاری کیا گیا تھا اور ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع تھا، تاہم اب یہ منصوبہ ختم ہو چکا ہے۔دوسری جانب وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…