منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

فخر زمان نے پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز بنادیے، بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل 11میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں متعدد ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔

منگل کولاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11کے 30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51گیندوں پر 103رنز بنائے، جس میں 11چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔ ان کی اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 197رنز اسکور کیے۔یہ ان کی پی ایس ایل میں تیسری سنچری ہے، جس کے ساتھ وہ لیگ میں تین سنچریاں بنانے والے مخصوص بیٹرز کے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس فہرست میں عثمان خان، کامران اکمل، رئیلی روسو اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔فخر زمان نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلے بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے لاہور کے میدان میں 1000رنز مکمل کیے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بابر اعظم ہیں، جن کے 784رنز ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق فخر زمان اب تک 103میچز میں 3,246رنز بنا کر پی ایس ایل کی آل ٹائم رنز فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کے ریکارڈ میں 25نصف سنچریاں اور 3سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 143.43رہا ہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 198رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بناسکی اور لاہور قنلدرز نے یہ میچ رنز سے اپنے نام کرلیا۔فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جس کے بعد فخر زمان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فخر زمان نے 103میچز میں 14مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے جب کہ بابر اعظم 107میچز میں 9مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، فہرست میں تیسرا نمبر رائلی روسو کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…