سینٹیاگو (نیوز ڈیسک) قدرت کے کمالات ہر سو بکھرے پڑے ہیں، چلی میں زیادہ بارشوں کے باعث صحرا گلابی رنگ کے پھولوں میں تبدیل ہو گیا۔چلی کے صحرا میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے خوبصورت پھول کِھلنے لگے ہیں اور صحرا میں ہر طرف پھول ہی پھول نظر آتے ہیں صحرا کی سر سبز و شادابی یہاں کے باسیوں کو بھی خوب پسند آئی ہے۔ماہرین کے مطابق صحرا میں پھول کھلنے کا یہ عمل ہر پانچ سے سات سال بعد ہوتا ہے تاہم اس دفعہ پچھلے اٹھارہ سال سے ایسا نظارہ دیکھنے میں نہیں آیا۔