منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کالا جادو ، ویڈیو وائرل

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)تنازعات کی زد میں رہنے والی لیگ آئی پی ایل کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران ایک عجیب و غریب کالا جادو تنازعہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

ایک روز قبل چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کا ایک فین ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر جادو جیسا کچھ کرتا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے کالا جادو قرار دیا جارہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے اس عمل کے فوراً بعد شیوم دوبے کلین بولڈ ہوگئے جو 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی آخری امید تھے۔

آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ یہ کالے جادو کی بات فیک لگتی ہے تاہم ماضی میں ایک ٹیم اونر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…