منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ویرات کوہلی کے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے پر لزلیز نے خاموشی توڑ‌ دی

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمن سوشل میڈیا شخصیت لزلیز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی تصویر کو لائیک اور بعد ازاں فوری طور پر ان لائیک کرنے کے معاملے پر پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لزلیز کی تصویر کو پسند کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ لائیک واپس لے لیا گیا۔ اس مختصر عمل نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز اور تبصرے سامنے آنے لگے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے لزلیز کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ اس بات پر خوش ہوئیں کہ ایک معروف کرکٹر نے ان کی تصویر کو پسند کیا، لیکن جب معاملہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا تو انہیں حیرت اور افسوس بھی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کے ان لائیک کرنے پر انہیں عجیب سا محسوس ہوا، تاہم ان کے خیال میں شاید اس کے پیچھے کوئی خاص ارادہ نہیں تھا۔ لزلیز کے مطابق انہیں اس واقعے کا علم بھی میڈیا کے ذریعے ہی ہوا، کیونکہ جب وہ نیند سے بیدار ہوئیں تو مختلف پلیٹ فارمز پر یہی خبر گردش کر رہی تھی اور لوگوں کے پیغامات موصول ہو رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کی حامی بنی تھیں اور ویرات کوہلی کو ایک بہترین کھلاڑی سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2025 میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا جب ویرات کوہلی کے اکاؤنٹ سے اداکارہ اوینیت کور کی تصویر لائیک ہونے کی خبر گردش میں آئی تھی۔ اس وقت کرکٹر نے وضاحت کی تھی کہ یہ کسی تکنیکی مسئلے یا فیڈ کلئیر کرنے کے دوران ہونے والی غلطی تھی اور اس میں کوئی جان بوجھ کر کیا گیا عمل شامل نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…