بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کے انتقال کو چار سال گزرنے کے بعد ان کے بیٹے جیکسن وارن نے ایک نیا دعویٰ سامنے لا کر کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وارن کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی اچانک موت میں کووڈ-19 اور اس کی ویکسین کا ممکنہ کردار ہو سکتا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد شین وارن کو صحت کے مسائل درپیش آئے، جو بعد میں ان کی موت کا سبب بنے۔جیکسن کے مطابق ان کے والد پہلے سے کچھ طبی مسائل کا شکار تھے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ ویکسین کے بعد یہ مسائل شدت اختیار کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں والد کے انتقال کی خبر ملی تو ان کے ذہن میں فوری طور پر کووڈ اور ویکسین کا خیال آیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شین وارن ویکسین لگوانے کے خواہاں نہیں تھے، لیکن پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث انہیں متعدد خوراکیں لینا پڑیں۔

یاد رہے کہ شین وارن 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ ساموئی میں انتقال کر گئے تھے، جہاں طبی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…