جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

جنگی جہازوں پر بہترین ہتھیار رکھ رہے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو بھرپور استعمال کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔

نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو دنیا کے بہترین ہتھیاروں سے دوبارہ جدید اور طاقتور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔انھوں نے دھمکی دی کہ اگر مذاکرات ناکام ہوگئے تو امریکا ان ہتھیاروں کا استعمال ایران پر کرے گا اور انتہائی موثر طریقے سے کرے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی اور جلد معلوم ہوجائے گا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک سخت پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کو یہ سمجھ نہیں کہ اس کے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس کوئی کارڈز نہیں سوائے اس کے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں کے ذریعے دنیا کو وقتی طور پر بلیک میل کرے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے ذریعے دنیا پر وقتی دبا ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ کے بقول ایران کی موجودہ حیثیت اور بقا ہی اس وجہ سے ہے کہ وہ اب بھی مذاکرات کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…