ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایران امریکا کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)روس اور یوکرین نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے،

جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی افواج کو فائرنگ روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مسلسل جنگ بندی کی اپیلیں کرتے آ رہے تھے، جنہیں ماضی میں کریملن کی جانب سے خاطر میں نہیں لایا گیا تھا۔اب روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 11 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے لے کر ایسٹر تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرین بھی اسی طرح کا اقدام کرے گا۔پیوٹن نے اپنی فوج کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی یا حملے کی صورت میں مکمل تیار رہے اور دفاعی اقدامات کو یقینی بنائے۔دوسری جانب زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین بھی اسی نوعیت کے اقدامات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ ایسٹر اور امن کی طرف حقیقی پیش رفت کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے یوکرینی صدر نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ وہ جنگ بندی کی تجویز ابتدائی قدم کے طور پر ماسکو تک پہنچائے، خاص طور پر تعطیلات کے دوران۔رپورٹس کے مطابق اگرچہ یہ جنگ بندی عارضی ہے، تاہم اس سے مشرقی یوکرین کے محاذ پر موجود فوجیوں کو کچھ مہلت مل سکتی ہے جو مسلسل ڈرون حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔اسی طرح عام شہریوں کے لیے بھی یہ وقفہ کسی حد تک سکون کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ وہ روزانہ فضائی حملوں کے سائرن اور میزائل و ڈرون حملوں کے خطرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…