جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔ پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ بابر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔ ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…