بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

رن آؤٹ فیصلے پر تنازع، امپائرہلاک

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

وشاکھا پٹنم (این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ کے فیصلے پر

ہونے والے تنازع کے بعد 21 سالہ امپائر ڈولا اجیت بابو کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقامی گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران 2 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائرز اجیت بابو اور ان کے دوست نے موقع پر ہی ختم کروا دیا، تاہم ایک تماشائی کانتا کشور غصے میں آکر امپائرز اور کھلاڑیوں کو گالیاں دینے لگا۔حکام کے مطابق ملزم کانتا کشور نے بعد میں امپائرز کو معاملہ طے کرنے کے بہانے بلایا، میچ ختم ہونے کے بعد اجیت بابو اور چند دوست موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی شروع ہوگئی، اسی دوران ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کردیا،اجیت بابو کو سینے پر گہرا زخم آیا اور وہ موقع پر گر گئے، دوست زخمی ہوگئے، ایک اور شخص بھی بیچ بچاؤ کے دوران زخمی ہوا، زخمیوں کو ابتدائی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اجیت بابو کو مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ میچ کے دوران ایک رن کے تنازع کا نتیجہ تھا جسے پہلے ہی حل کرا دیا تھا تاہم ملزم جو کہ کھلاڑی بھی نہیں تھا، بعد میں نشے کی حالت میں واپس آیا اور منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا۔پولیس نے مقتول کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…