ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ کا معاملہ، نسیم شاہ نے معافی مانگ لی

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی

ایک متنازع پوسٹ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت کر لی ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ پوسٹ ان کی ذاتی رائے نہیں تھی بلکہ ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی سرگرمیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔فاسٹ بولر کے مطابق اس واقعے کے بعد انہوں نے فوری اقدامات کیے ہیں اور اپنی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کی ہیں تاکہ آئندہ ایسے معاملات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ انہوں نے اس پوسٹ سے متاثر ہونے والے افراد سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غلطی پر نادم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی فارغ کر دیا اور وضاحت جاری کی۔یاد رہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے مریم نواز کے حوالے سے ایک متنازع پیغام سامنے آیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ خاصا زیرِ بحث رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…