ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کا 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے اس سال 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مرکزی تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا ہے، جس کے باعث نہ تو پریڈ منعقد ہوگی اور نہ ہی اس سے متعلق دیگر بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یومِ پاکستان اس مرتبہ سادگی اور وقار کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں صرف پرچم کشائی کی تقریبات تک محدود رکھا جائے گا۔ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دن کو سادہ انداز میں منائیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے قبل حکومت نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی یومِ پاکستان کی تقریبات محدود اور سادہ رکھی جائیں گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس سال تقریبات کو مختصر رکھا جائے گا اور صرف روایتی پرچم کشائی تک محدود رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے جلد ختم ہوگی، جس کے بعد خطے میں امن اور استحکام بحال ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…