اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے مختص 11.25 ملین ڈالر کی حتمی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بھارت کو سب سے زیادہ 26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالرز جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالرز ملے۔سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقا کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 ڈالرز اور انگلش ٹیم 9 لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر اپنے نام کر پائی۔سپر 8 تک محدود رہنے والی ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کو 5 لاکھ 38 ہزار 269 ڈالرز اور پاکستان کو 5 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالرز دیے گئے۔زمبابوے کو 4 لاکھ 91 ہزار 538 ڈالرز اور سری لنکا کو 4 لاکھ 75 ہزار 962 ڈالرز ملے۔مزید ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا اور امریکا کو فی ٹیم 3 لاکھ 9 ہزار 808 ڈالرز ملے۔

اسکاٹ لینڈ کو 2 لاکھ 78 ہزار 654 ڈالرز اور آئرلینڈ کو 2 لاکھ 71 ہزار 731 ڈالر دئیے گئے۔اٹلی، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات اور نیپال کو فی ٹیم 2 لاکھ 56 ہزار 154 ڈالر ملے۔آئی سی سی کے مطابق کینیڈا، نمیبیا اور عمان کو بنیادی شرکت کی رقم کے طور پر 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے گئے۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تمام رقوم گروپ مرحلے، سپر ایٹ، سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کے بونس اور میچ جیتنے کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں ، یہ ٹیکس یا دیگر کٹوتیوں سے پہلے کی مجموعی رقوم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…