ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ طے کیا ہے کہ فی الحال کسی بھی فارمیٹ میں نہ کپتان تبدیل کیا جائے گا اور نہ ہی کوچنگ اسٹاف میں رد و بدل کیا جائے گا۔ بورڈ اس بار ماضی کے برعکس پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔اطلاعات کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ اسی طرح بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ شکست کے بعد فوری طور پر کپتان یا کوچ تبدیل کرنے کے بجائے انہیں مزید اعتماد دینا چاہتا ہے۔ دوسری جانب سلیکٹر علیم ڈار کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ ابوظبی سے وطن واپسی کے بعد بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور موجودہ سلیکشن کمیٹی بھی بدستور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…