جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ایران نے پاکستان سمیت ملحقہ تمام ممالک کی سرحدیں بند کردیں

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

کوئٹہ(این این آئی)ایران نے افغانستان، پاکستان اور دیگر برادر ممالک سے ملحقہ تمام سرحدیں مکمل بند کر دیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ کشیدگی کے باعث ایران نے تفتان بارڈر سمیت کیچ سے ملحقہ بارڈر بند کرکے تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں، ایران کی جانب سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔ایران سے خوراک اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر سرحدی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ بارڈر بندش سے بلوچستان کے علاقوں تفتان، دالبندین، تربت، کیچ اور پنجگور متاثر ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین نے کہاکہ ایران کے فیصلے سے پاکستان اور افغانستان متاثر ہوں گے، ایران سے اشیائے خورونوش کی خریداری افغانستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ ہوتی تھی۔ایران کے اقدام سے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان، دالبندین، تربت، کیچ، پنجگور اور دیگر علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سرحدی تجارت رکنے سے مقامی کاروبار شدید متاثر ہوگا، تاجروں نے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…