منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہین کو یہ نہیں پتا آخری اوور کس اینڈ سے کرنا ہے؟ شاہد آفریدی

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف میچ میں آخری اوور مہنگا ثابت ہونے پر اپنے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے انہیں یہ بخوبی معلوم ہونا چاہیے کہ فیصلہ کن اوور کس اینڈ سے کروانا بہتر ہوتا ہے۔ ان کے بقول یہ بات کئی بار سمجھائی جا چکی ہے، مگر اس کے باوجود وہ وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔ انہوں نے تکنیکی پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بیٹسمین دائیں ہاتھ سے کھیل رہا ہو تو راؤنڈ دی وکٹ بولنگ مناسب نہیں ہوتی، اور اگر ایسی حکمت عملی اپنانی بھی پڑے تو گیند آف اسٹمپ کے باہر نہیں بلکہ اندر رکھنی چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے بولرز کب ان بنیادی نکات کو سیکھیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اجتماعی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے، کیونکہ میچ صرف ایک یا دو افراد کے بل بوتے پر نہیں جیتے جا سکتے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عالمی کرکٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ ہماری ٹیم پیچھے رہتی جا رہی ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…