جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران کا دبئی پر حملہ ،پاکستانی شہری جاںبحق

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر میزائل فائر کیے گئے

جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔سرکاری بیان کے مطابق ایک میزائل کے تباہ ہونے کے بعد اس کا ملبہ رہائشی علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ابوظہبی اور دبئی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات نہیں ملیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو قابو میں کر لیا۔یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔علاقائی کشیدگی کے باعث بعض پروازیں عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…