ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں برقرار

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

کولمبو(این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2026کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں

انگلینڈ نے ول جیکس اور ریحان احمد کی شاندار شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جانے کا موقع مل گیا۔جمعے کو کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے تاہم 160رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے آخری اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں تیز رفتار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 64رنز بنائے لیکن پھر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد ٹیم کو توازن بحال کرنا پڑا۔ٹم سائفرٹ نے 35رنز اور فِن ایلن نے 29رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ گلین فلپس 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ راچن رویندرا 11رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے۔اس کے علاوہ مارک چیپمین 15رنز، ڈیرل مِچل 3رنز اور کپتان میچل سینٹر 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کول میک کونچی نے 14رنز کی مدد سے ٹیم کو آخری اوور تک ہدف کے قریب پہنچایا۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیام ڈاوسن نے بھی ایک وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا،اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز ہی بناسکی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 160رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کے 160رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے مایوس کن آغاز کیا، 2رنز پر انگلش ٹیم کے اوپنرز پویلین لوٹ گئے، فل سالٹ 2اور جوز بٹلر صفر پر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد ٹام بانٹن نے 33رنز اور ہیری بروک نے 26رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا جبکہ دیگر بلے بازوں میں سیم کرن 24اور جیکب بیتھل 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آخر میں ول جیکس اور ریحان احمد کی 16گیندوں پر 44رنز کی شاندار شراکت نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور ریحان احمد 32اور 19رنز بالترتیب ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔2وکٹیں اور 18گیندوں پر 32رنز بنانے والے ول جیکس میچ کے ہیرو قرار پائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچِن رویندرا نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح انگلینڈ نے ہدف 19.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی اور یوں انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی امیدیں برقرار ہیں۔نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ (آج)ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے دینا ہوگی، ورنا نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…