منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

’’ پاکستانی شائقینوں ، آپ مجھے او ر میرے بیٹے کو گالیاں دینے سے ورلڈکپ نہیں جیت سکتے‘‘ اہلیہ کپتان سلمان آغا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ اور بیٹا آن لائن ہراسانی کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روزآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی شکست پر فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسے میں کچھ شائقین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن نشانہ بنایا۔سلمان علی آغا کی اہلیہ صبا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے خاندان کو نشانہ بنانے والی تنقید پر ردعمل دیا۔انہوں نے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیتیں گے۔سلمان علی آغا کی اہلیہ کی انسٹا اسٹوری تیزی سے وائرل ہوئی تو کرکٹ حلقوں میں اس پر ردعمل سامنے آیا۔

جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے بھی اس بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے حمایت کا اظہار کیا۔تبریز شمسی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہی بے وقوفانہ رویہ مجھے غصہ دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کی ہار پر افسوس ہونا فطری ہے، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، مگر کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ تمام ممالک کے شائقین کے لیے ہے، براہِ کرم دوسروں کا احترام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…