ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت سے تین میچز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی شکست کھاچکی ہے۔قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جانے والے بابر اعظم ایشیا کپ میں تو شامل نہیں تھے تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے ہیں۔ان کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ بھی مسلسل انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایسے ہی ایک تنگ آئے ہوئے مداح نے رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کال کرکے مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔کالر کے سوال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل تو یہ بچے بچے کے دماغ میں چل رہا ہے کہ کسی طرح ہم اچھے کرکٹرز کو کھلا لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان سے اور کرکٹ ٹیم سے بہت پیار کرتی ہے لیکن جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اس کے لیے تو یہی ہوگا کہ کسی طرح نکال دیا جائے۔مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ آپ جب میدان میں چھکا لگاتے ہیں تو یہاں گھروں میں بیٹھے لوگ تالیاں بجاتے ہیں، آپ کو دیکھ کر کرکٹ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل نہ بنائیں، یہ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری ہے۔ آپ جب میدان میں جاتے ہیں تو پڑوسی ملک کا نام سن کر آپ پر سکتہ کیوں طاری ہوجاتا ہے؟مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ کرکٹ ٹیم کو بنیان المرصوص میں دشمن کے جہاز گرانے والی افواج پاکستان سے تربیت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…