ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کرکٹر کی چیٹ لیک کردی،اسقاط حمل پر مجبور کر نے کا الزام

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم پر اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی، جو انہوں نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے محض 2 ماہ بعد نائلہ راجہ سے کی ہے۔ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں تاکہ اپنے دعوؤں کی حمایت کر سکیں، مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان سے یا اہلِ خانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اس وقت خود کو حاملہ قرار دیتی ہیں، انہوں نے ان سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی، تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عماد وسیم پر دسمبر 2023ء میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا اور انہیں قاتل قرار دیا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں۔

مزید برآں ثانیہ اشفاق نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کا آغاز کریں۔یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی تھی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…