منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا، امپائر ہلاک

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے سینئر امپائر مانک گپتا جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانک گپتا کانپور کے کرکٹ حلقوں میں ایک معروف امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ رہے تھے۔ واقعہ اناؤ کے سپرو اسٹیڈیم میں اس وقت پیش آیا جب میچ جاری تھا اور اچانک شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے میدان میں موجود افراد پر حملہ کر دیا، جس سے کئی کھلاڑی اور آفیشلز متاثر ہوئے۔مرحوم کے بھائی امیت کمار گپتا نے بتایا کہ میچ ختم ہونے کے بعد ڈرنکس بریک کے دوران مانک اپنے ساتھی امپائر سے ملنے گئے تھے کہ اسی لمحے مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ بھاگنے کی کوشش میں وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے، جس کے بعد مکھیوں نے انہیں گھیر لیا۔

ساتھی امپائر جگدیش شرما کے مطابق سب لوگ جان بچانے کے لیے دوڑے مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مانک گپتا تیزی سے نہ بھاگ سکے اور حملے کی زد میں آ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ تقریباً تین دہائیوں سے امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ تھے اور ریاستی سطح کے پینل امپائر شمار ہوتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…