منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ایچ ایف کے صدر عہدے سے مستعفی، ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی لگاگئے

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طارق بگٹی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، جس دوران وہ نہ ڈومیسٹک اور نہ ہی بین الاقوامی میچز کھیل سکیں گے۔آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والی بدانتظامیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جو اس بدانتظامی کی ذمہ داری کا تعین کرے اور جو بھی ذمہ دار ہوگا اسے سزا دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی وجہ سے دورے کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ خود انتظامات کر سکے۔ ہوٹل کی بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے رقم بروقت فراہم نہیں کی گئی تھی، اور بورڈ کے جواب میں کہا گیا کہ دو ماہ لگیں گے۔

طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا اور ٹیم کوالیفائی راؤنڈ کے دوران اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں دو سال موقع دیا اور ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے فراہم کیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کر لی ہے اور تین رکنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کے دفتر بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر ہے اور اس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…