جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے بابر اعظم کو ریسٹ دینے کی کوشش پر استعفیٰ دینا پڑا، محمد یوسف کا انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سابق سلیکٹر محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا اور بتایاکہ بابر کی تکنیک خراب ہوچکی،

وہ3 سال سے رنز نہیں کررہا، میں نے ریسٹ دینے اور اکیڈمی جوائن کروانے کی بات کی تو سب میرے خلاف ہوگئے، پھر میں نے فیصلہ کیاکہ استعفیٰ دوں، جس نے جو کرنا ہے، وہ کرتے رہیں۔
اپنے ایک انٹرویوجس کی ویڈیو ایکس پر وائرل ہورہی ہے، میں محمد یوسف نے بتایاکہ میں نے بابر اعظم کو ریسٹ دینے کی بات کی تو شورمچ گیا،آپ بابر کو باہر کردیں گے ، اسے ریسٹ کرائیں گے، یہ سب لوگ میرے خلاف ہوگئے تومیں نے فیصلہ کیا کہ استعفیٰ دے دیتا ہوں، جس نے جو کرنا ہے، پھر کرلے، پھر میرااستعفیٰ نہیں قبول کیا جارہا تھا، مجھے تیسری بار استعفیٰ دینا پڑا، اس کی وجہ ایک یہی تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ بابر اعظم کو آپ دیکھیں تو اس کی تکنیک خراب ہوگئی ہے، بندے کو آؤٹ آف فارم ہونے کے لیے تین سال نہیں چاہیے ہوتے، بندہ دو تین سیریز میں آؤٹ آف فارم ہوجاتاہے، اب تو ہر جگہ سے یہی سن رہے ہیں کہ آؤٹ آف فارم ہوگیا، وہ آج کل سے نہیں ، تین سال سے رنز نہیں کرپارہا،

میں بطور سلیکٹربابر اعظم کو ریسٹ دینے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھیجنے اور اکیڈمی جوائن کروانے کی سفارش کرتا رہاکہ اس کی تکنیکس پر کام ہوگاتو پھرواپس آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…