منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر ، ایپل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان میں آئی فون کی تیاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے مجوزہ “موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک” کے تحت دی جانے والی مراعات کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد علی منصور کے مطابق ایپل نے پاکستان میں پروڈکشن شروع کرنے کے لیے تین اہم شرائط رکھی ہیں:

زمین کی فراہمی رعایتی نرخوں پر۔

8 فیصد پرفارمنس انسینٹو (موجودہ مینوفیکچررز کو 6 فیصد مل رہا ہے)۔

دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت اور دوبارہ برآمد (Refurbishing) کی اجازت۔

حماد علی منصور کے مطابق ایپل پاکستان میں پرانے آئی فونز کی مرمت کر کے دوبارہ برآمد کرے گا، جس سے پہلے سال تقریباً 100 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ پہلے سال مقامی پرزہ جات کا استعمال موبائل فونز میں 12 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد، اور بعد میں 50 فیصد تک لے جایا جائے۔

مزید برآں، حکومت کا ارادہ ہے کہ 1 لاکھ روپے سے زائد قیمت والے فونز پر 6 فیصد ایکسپورٹ لیوی عائد کی جائے، جس سے حاصل ہونے والے 62 ارب روپے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری میں استعمال ہوں گے۔ جبکہ 50 سے 60 ہزار روپے کے فونز پر کوئی لیوی عائد نہیں ہوگی۔

حماد علی منصور نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں ایک کمپنی مقامی طور پر آلٹو جیسی چار پہیوں والی الیکٹرک کار تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگا رہی ہے، جس کی قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حکومت ای بائیکس کی طرح اب چار پہیوں والی گاڑیوں پر بھی 40 فیصد سبسڈی دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…