ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

عماد اپنے بچوں سے دوبارہ ملیں گے تو کھلے دل سے قبول کروں گی، نائلہ راجہ

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم سے نکاح کرنے والی سوشل میڈیا شخصیت نائلہ راجہ نے کہا ہے کہ

اگر مستقبل میں عماد اپنے بچوں سے دوبارہ رابطہ کرتے ہیں تو وہ انہیں خوش دلی سے قبول کریں گی۔یاد رہے کہ سابق آل راؤنڈر نے 16 فروری کو انسٹاگرام کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی اور ایک تفصیلی پیغام میں اپنی نجی زندگی، سابق رشتے اور بچوں سے متعلق بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کے تعلق کو بہتر بنانے کے لیے طویل عرصہ کوشش کرتے رہے لیکن حالات سازگار نہ ہو سکے اور اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر بھی ہوئی۔بعد ازاں ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سخت الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں لاہور میں ان کے بچے کا اسقاط حمل کروایا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ نائلہ راجہ کا نام پہلے بھی عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث زیرِ بحث آ چکا تھا، تاہم اس وقت دونوں نے ان اطلاعات کو مسترد کیا تھا۔ اُس دوران ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر کے مبینہ رویے پر کھل کر بات کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیٹے کی پیدائش کے موقع پر بھی موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب نائلہ نے اس وقت مشترکہ تصاویر کو محض مداحانہ ملاقات قرار دیا تھا، جو اب شادی کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔اب حالیہ بیان میں نائلہ راجہ نے تنقید کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں۔

۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…