جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہو گا

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ

ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد پاکستان میں یکم رمضان المبارک 1447 ہجری جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگی اور اسی روز پہلا روزہ رکھا جائے گا۔چاند کی رویت کے لیے مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی نے کی۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔کمیٹی کے رکن مفتی عتیق اللہ کے مطابق چاند نظر آنے کی ابتدائی پانچ شہادتیں اپر دیر سے موصول ہوئیں جبکہ ضلع مہمند سے مزید چھ گواہیاں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر مرکزی کمیٹی کو چالیس شہادتیں ملیں جن کی تصدیق کے بعد باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے قبل چیئرمین کمیٹی نے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ اس سال ملک بھر میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلادیش میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات ہیں اور وہاں بھی 19 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…