منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آپ خوش نہیں ہیں تو پولیس کو وجہ بتائیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں ہونے والے نئے سروے کے مطابق اگر آپ دبئی میں خوش نہیں ہیں تو پولیس آپ سے پوچھے گی کہ آپ کیوں خوش نہیں ہیں۔اس سروے کا مقصد 2021 میںدنیا کے خوشحال ممالک کی گنتی میں دسویں نمر پر آنا ہے۔2015 میں ہوئے سروے کے مطابق158 ممالک میں سے متحدہ عرب امارت بیسویں نمبر پر تھا۔ 2021 میں اپنی بیسویں قومی سالگرہ پر متحدہ عرب امارت دنیا کے خوشحال ملکوں کی گنتی میں دسویں نمبر پر آنے کی تگ و دو میں ہے۔دنیا کے بلند ترین عمارتوں کے شہر دبئی میں ایک آن لائن پول کے تحت صارف کو ناخوش،خوش اور نارمل مزاج کے نشان میں نے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کو کال کرتے ہیں جو نا خوش کا انتخاب کرتے ہیں اور ان سے وجہ دریافت کرتے ہیں۔ لندن کے سینئر پروفیسر ولیم ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس سروے کے استعمال کے لیے دو ممکنہ باتیں ہو سکتی ہیں یا تو عوام نا خوشی کا انتخاب کرنے کے بعد سروے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیں یا پھر وہ یہ جواب دیں گے کہ وہ خوش ہیں کیونکہ لوگ پولیس کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہیں گے۔خوشی کو جانچنے کی کوششیں دبئی کے سرکاری دفاتر میں شروع ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق اس سروے کے رد عمل میں 200000 افراد کے جوابات موصول ہوئے ہیں جن میں 84 فیصد خوش تھے،6 فیصد نے نارمل جواب دیا جبکہ 10 فیصد نا خوش تھے۔ دبئی کے حکام نے چھوٹے ٹیبلٹس سرکاری ملازمین کو مہیا کیے گئے ہیں تاکہ وہ لوگوں کے رد عمل پر انہیں فوری طور پر جواب دے سکیں۔گزشتہ سال دبئی حکام نے میونسیپل دفاتر میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے 2 ٹو 7 سٹار نظام کا آغاز کیا تھا۔دبئی کی عوام کی خوشی کے لیے کوششوں میں پولیس کو معروف لگڑری گاڑیاں دی گئی ہیں۔ٹویٹر پر پولیس نے ہیش ٹیگ کے ساتھ عوام کو عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں پیغامات دیے ہیں کہ ”آپ کی سیکیورٹی آپ کی خوشی“۔گزشتہ ہونے والی تقریب میں پولیس نے اپنے اس خوشی کے سروے کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے بہت سے دبئی کے رہائشیوں کو پیغامات بھی بھیجے جن میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی تصویر جن کے پیچھے برج خلیفہ کی تصویر بنی تھی بھیجی جس پر عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں لکھا تھا تھا”کیا آپ دبئی میں خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…