ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی پر شدید برہم

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 61 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید سامنے آئی، جبکہ آفریدی نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ مقابلے کے دوران کئی غلط فیصلے کیے گئے اور بھارتی ٹیم مجموعی طور پر جیت کی زیادہ حقدار تھی۔ انہوں نے کپتان سلمان علی آغا کی حکمتِ عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق جیسے اہم بولر کو دس اوورز تک استعمال نہ کرنا سمجھ سے باہر تھا۔انہوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ابتدائی اوور میں رنز دینے کے باوجود انہیں آخری اوور کروانا درست فیصلہ نہیں تھا جبکہ متبادل کے طور پر فہیم اشرف دستیاب تھے۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اگر اختیار ان کے پاس ہوتا تو وہ شاداب خان اور بابر اعظم سمیت چند سینئر کھلاڑیوں کو عارضی طور پر باہر بٹھا کر نوجوانوں کو موقع دیتے۔

ان کے مطابق تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی ٹیموں کے خلاف بہتر کھیل کی توقع ہوتی ہے، لیکن جب وہ توقعات پر پورا نہ اتریں تو نئی صلاحیتوں کو آزمانا ضروری ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ٹیم کے مستقبل کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…