منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت سے 4 ماہ میں چوتھی شکست، عوام مایوس، سوالات اٹھنے لگے

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ اسکواڈ کو حالیہ مہینوں میں روایتی حریف کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،

جس کے بعد شائقین میں مایوسی بڑھ گئی اور ملکی کرکٹ ڈھانچے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ وائٹ بال فارمیٹ میں گزشتہ 16 مقابلوں میں سے 13 میں کامیابی بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے حصے میں آئی جبکہ صرف دو میچ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جیت سکی، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی حریف ٹیم کی برتری برقرار ہے اور حالیہ جیت ان کی پاکستان کے خلاف لگاتار آٹھویں کامیابی بنی۔ پاکستان نے آخری بار ستمبر 2022 میں دبئی میں ایشیا کپ کے ایک مقابلے میں بھارت کو شکست دی تھی، اس کے بعد دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ مدِمقابل آئیں اور ہر بار فتح بھارتی ٹیم کو ملی۔کولمبو میں کھیلے گئے تازہ میچ میں پاکستانی بولنگ کارکردگی خاصی متضاد رہی۔ چار بولرز — سلمان آغا، عثمان طارق، محمد نواز اور صائم ایوب — نے 14 اوورز میں مجموعی طور پر 87 رنز دیے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے صرف چھ اوورز میں 86 رنز دے ڈالے، جو نتیجے پر اثرانداز ثابت ہوا۔ مزید یہ کہ فہیم اشرف کو مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ کا موقع نہیں دیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں تاریخی کامیابی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال مقابلوں میں بھارتی ٹیم کا پلڑا نمایاں طور پر بھاری رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھی دونوں حریف نو بار آمنے سامنے آئے جن میں سے آٹھ مرتبہ بھارت کامیاب رہا، جبکہ پاکستان کو واحد فتح 2021 میں دبئی میں ملی تھی۔مسلسل ناکامیوں نے شائقین اور ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ قومی کرکٹ کے نظام میں بہتری کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کب کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…