ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سابق پاکستانی فاسٹ بولر امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

کولمبو(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکی ٹیم میں شامل احسان عادل پاکستان سے اور پاکستان کے خلاف کھیلنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جسدیپ سنگھ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد احسان عادل پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے ساتھ ہی احسان عادل پاکستان سے اور پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔پنجاب کے شہر گوجرہ میں پیدا ہونے والے 32 سالہ احسان عادل نے 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا، انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔احسان عادل کو پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیپ 2013 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دی گئی۔ انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 شکار کیے ، وہ 2015 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے اور انہوں نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں کھیلا۔

بعد ازاں احسان عادل امریکا منتقل ہوگئے اور آج انہیں میچ سے قبل امریکا کی کیپ دی گئی۔خیال رہے کہ ان سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر گل محمد نے1952/53 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔جس کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بھی ایک ٹیسٹ کھیلا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…