ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے دو بڑے نام پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پی ایس ایل میں آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لیوشن اور سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ بھی پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آنے والے سیزن سے قبل آسٹریلیا کے دو بڑے نام پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں جس سے لیگ کی عالمی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے نامور بیٹر مارنوس لبوشین نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا اور پی ایس ایل کی فرنچائز حیدرآباد نے انہیں ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔لبوشین کا شمار آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے قابلِ اعتماد بیٹرز میں ہوتا اور ان کی شمولیت حیدرآباد اسکواڈ کے لیے بڑی تقویت سمجھی جا رہی ہے،یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مارنوس لبوشین اس سے قبل صرف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی یہ پہلی شمولیت ہوگی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان اور اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ کو سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا اسٹیو اسمتھ کی شمولیت نے لیگ کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے جبکہ وہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا کے ان دو عالمی معیار کے بیٹرز کی شمولیت سے نہ صرف پی ایس ایل کا معیار مزید بلند ہوگا بلکہ شائقین کو عالمی سطح کی کرکٹ دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…