منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے ممکنہ فیصلے پر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کے اس بیان کو نوٹ کیا گیا ہے جس میں قومی ٹیم کی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، تاہم اس نوعیت کا مؤقف عالمی سطح کے کھیلوں کے ایونٹ کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں، جہاں تمام کوالیفائی ٹیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق یکساں بنیادوں پر مقابلے میں حصہ لیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کی بنیاد شفافیت، دیانت داری، تسلسل اور منصفانہ مسابقت پر ہوتی ہے۔ اگرچہ ادارہ قومی پالیسی معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتا ہے، تاہم اس قسم کے فیصلے عالمی کرکٹ، شائقینِ کھیل اور بالخصوص پاکستان کے لاکھوں مداحوں کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

آئی سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس فیصلے کے ممکنہ طویل المدتی اور ملکی سطح پر اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا، کیونکہ اس کے عالمی کرکٹ نظام پر منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں، جس کا پی سی بی خود بھی ایک رکن اور فائدہ اٹھانے والا فریق ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس کی اولین ترجیح آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد ہے، اور اس مقصد کے لیے پی سی بی سمیت تمام رکن ممالک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آئی سی سی کو توقع ہے کہ پی سی بی تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…