بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ایسا فیچر جو ابھی کسی اور فون میں دستیاب نہیں

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایپل آئندہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں ایک غیر معمولی اور جدید سہولت شامل کرنے پر غور کر رہا ہے، جو اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایپل نئے پرو ماڈلز میں سیٹلائیٹ کے ذریعے براہِ راست کال کرنے کی صلاحیت متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس مقصد کے تحت ایپل کی جانب سے اسپیس ایکس کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ اسٹار لنک سیٹلائیٹ نیٹ ورک کو اس سروس کے لیے استعمال کیا جا سکے۔فی الحال آئی فون کے چند ماڈلز میں سیٹلائیٹ پر مبنی ایمرجنسی میسجنگ کی سہولت موجود ہے، جو کسی بھی دوسرے اسمارٹ فون میں دستیاب نہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین ایسے علاقوں میں بھی ہنگامی اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں نہ موبائل نیٹ ورک موجود ہو اور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولت۔اس وقت ایپل اس سروس کے لیے گلوبل اسٹار نامی کمپنی کے سیٹلائیٹس استعمال کر رہا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق یہ شراکت داری اب اختتام کے قریب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایپل متبادل کے طور پر اسپیس ایکس کے سیٹلائیٹ نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانے پر غور کر رہا ہے تاکہ آئندہ آئی فون ماڈلز میں سیٹلائیٹ کالنگ ممکن بنائی جا سکے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے لیے کسی اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے صارفین کو بغیر کسی اضافی آلات کے یہ سہولت میسر آ سکے گی۔اس سے قبل بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایپل ایک ایسا اے پی آئی تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے ایپ ڈیولپرز اپنی ایپس میں سیٹلائیٹ کنکشن کی سہولت شامل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایپل میپس کے ایسے ورژن پر بھی کام جاری ہے جو سیلولر یا وائی فائی کے بغیر نیویگیشن میں مدد دے سکے گا۔مزید یہ کہ ایپل سیٹلائیٹ میسجنگ میں تصاویر بھیجنے کی سہولت شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں آئی فون صارفین اس وقت بھی سیٹلائیٹ سے جڑ سکیں گے جب فون کا رخ براہِ راست آسمان کی طرف نہ ہو۔ایپل عموماً ایسی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتا، اس لیے ان معلومات کی حتمی تصدیق ستمبر 2026 میں متوقع ہے، جب آئی فون 18 سیریز کو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…