ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں آلودگی سنگین، کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے ماسک پہن لیے

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی/ممبئی(این این آئی)بھارت میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں کھلاڑیوں کو میچ کے دوران ماسک پہننے پر مجبور ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجی ٹرافی میں ممبئی اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران فضائی آلودگی اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کھلاڑی ماسک کے ساتھ میدان میں اترے۔ یہ میچ ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں منعقد ہوا جہاں گرد و غبار اور آلودگی نے ماحول کو مزید خراب کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرانڈ کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث آلودگی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر ممبئی کے بیٹرز سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی فضائی کیفیت کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 160 تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ صورتحال نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین اور منتظمین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گئی ہے۔یاد رہے کہ ممبئی میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز، جن میں سیمی فائنل اور گروپ مقابلے شامل ہیں، بھی شیڈول ہیں، جس پر فضائی آلودگی کے اثرات سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…