اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلسل دو دن تک غیر معمولی اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،
جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 24 قیراط سونا فی تولہ 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 345 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہو گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 1106 روپے سستی ہو کر 11 ہزار 69 روپے میں فروخت ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 5150 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔















































