منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے موسم نے آسٹریلوی کپتان کوسر پرائز دے دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے موسم سے متعلق درست اندازہ نہیں تھا، جس کے باعث وہ سردی کے لیے مناسب لباس ساتھ نہیں لا سکے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے تیاری کا اہم مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کے مطابق یہ مقابلے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی گزشتہ چند دنوں سے دبئی میں ٹریننگ میں مصروف رہے اور وہاں ٹیم نے ایک ساتھ وقت گزارا۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ کے مصروف شیڈول کی وجہ سے کچھ کھلاڑی قدرے تاخیر سے ٹیم کو جوائن کر سکے، تاہم اس کے باوجود اسکواڈ مکمل طور پر تیار ہے اور شائقین کو ایک سنسنی خیز سیریز دیکھنے کو ملے گی۔ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آسٹریلیا کو اس سیریز میں پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل جیسے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ مچل مارش کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، وہ ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔دورے کے دوران موسم نے بھی آسٹریلوی کپتان کو حیران کر دیا۔ مچل مارش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں اس قدر سردی کی توقع نہیں تھی، اسی وجہ سے انہوں نے زیادہ گرم کپڑے پیک نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دوروں کے لیے وہ اس بات کو ضرور مدنظر رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…