جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آن لائن حملوں اور اسپائی ویئر جیسے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس نئے فیچر کو سخت اکاؤنٹ سیٹنگز کا نام دیا گیا ہے، جو خودکار طور پر صارف کے اکاؤنٹ پر اعلیٰ ترین پرائیویسی اور سیکیورٹی کنٹرولز نافذ کر دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سیٹنگز خاص طور پر ایسے افراد کے لیے تیار کی گئی ہیں جو ڈیجیٹل خطرات کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس موڈ کے فعال ہونے کے بعد نامعلوم نمبرز کی جانب سے موصول ہونے والی فائلز، اٹیچمنٹس اور دیگر میڈیا خود بخود بلاک ہو جائیں گے، جس سے بدنیتی پر مبنی مواد کے خطرات کم ہو جائیں گے۔یہ نیا فیچر بالخصوص صحافیوں، سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، کیونکہ یہ طبقہ اکثر سائبر حملوں کی زد میں رہتا ہے۔ اس موڈ کے تحت صارف کا اکاؤنٹ ایک خاص لاک ڈاؤن حالت میں چلا جاتا ہے، جس میں بعض سہولیات محدود کر دی جاتی ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔صارفین اس فیچر کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر، پرائیویسی کے آپشن کے تحت ایڈوانسڈ سیٹنگز میں فعال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین تک پہنچ جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ اپنے سیکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایپ کے بنیادی انفراسٹرکچر میں بھی تبدیلیاں کر رہا ہے۔

تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے جدید Rust پروگرامنگ لینگویج کو اپنانا شروع کر دیا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق رسٹ ایک میموری سیف زبان ہے، جسے C++ میڈیا لائبریری کے ساتھ استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی نے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار لائنوں پر مشتمل C++ کوڈ کو نوے ہزار لائنوں کے رسٹ کوڈ سے تبدیل کیا ہے، جس کے نتیجے میں میموری کے استعمال میں کمی اور ایپ کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…