اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام اسلام آباد کے نشتر ہال میں پرسنلائزڈ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا، جہاں کروڑوں روپے مالیت کی چوائس نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے خصوصی نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے ہونے والی اس نیلامی میں اب تک سب سے مہنگی فروخت ہونے والی نمبر پلیٹ ’’وزیر 1‘‘ رہی، جسے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی بلند ترین بولی پر حاصل کیا گیا۔
بولی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ’’آفریدی 1‘‘ رہی، جسے ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خرید لیا۔ اسی طرح تیسری بڑی بولی ’’خان 1‘‘ پر لگی، جو بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے حاصل کی۔
نیلامی کے دوران 804 نمبر پلیٹ کو فہرست سے نکال دیا گیا، جبکہ زرداری، شریف اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب نمبر پلیٹس آئندہ مرحلے میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پشاور میں گاڑیوں کے من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی، سب سے زیادہ بولی “وزیر-1” کی 1 کروڑ 50 لاکھ روپے لگی
آفریدی-1 کی 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار بولی
خان-1 کی 1 کروڑ 11 لاکھ بولی
پشاور-1 کی 1 کروڑ بولی
درانی-1 کی 16 لاکھ 60 ہزار بولی
گنڈاپور-1 کی 10 لاکھ 80 ہزار بولی
سب نمبر پلیٹس… pic.twitter.com/O8H5Ns14be
— Kamran Ali (@akamran111) January 27, 2026















































