بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

بچوں کی آن لائن سکیورٹی کیلئے نیا قانون نافذ

datetime 26  جنوری‬‮  2026 |

ابوظہبی (این این آئی)بچوں کو انٹرنیٹ کے خطرات سے بچانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں نیا چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی قانون نافذ کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے نئے قوانین کے حوالے سے بتایا کہ عرب امارات میں 60 فیصد بچے نامناسب مواد کا سامنا کر چکے ہیں، بچوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن گیمز کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔اماراتی نئے قانون کے ضوابط میں والدین کی ذمہ داری صرف مشورے تک محدود نہیں رہی بلکہ قانونی فریضہ ہوگی اور بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی قانونی ذمہ داری والدین پر عائد ہوگی۔

اماراتی حکام نے والدین سے بچوں پر کڑی نظر رکھنے کی درخواست کی ہے، والدین کے فرائض میں شامل ہوگا کہ وہ بچوں کے موبائل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ پر نظر رکھیں، خطرناک مواد سے بچائیں، بچوں کو آن لائن تشدد، بلیک میلنگ، فراڈ اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ بنائیں۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ اب بچوں کے اکائونٹس کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ڈیجیٹل کمپنیاں بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی، انٹرنیٹ کے سرچ انجنز اور اسٹریمنگ سروسز کو بھی بچوں کے لیے مکمل محفوظ بنانا ہوگا۔

عرب امارات سے باہر ڈیجیٹل کمپنیاں بھی محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔نئے اماراتی قوانین میں سخت پروٹوکولز پر مشتمل ہے، ڈیجیٹل مواد کی فلٹرنگ، پیرنٹل کنٹرول، اشتہارات پر پابندی اور اسکرین ٹائم کی حد لازمی بنائی گئی ہے۔عرب امارات میں 4 ہزار سے زائد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…