منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا،کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کی۔موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہِ راست بھی کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی۔کرکٹرز نے اپنے کروڑوں روپے ڈبل منافع کے چکر میں مبینہ طور پر دے دیے، کرکٹرز کو آغاز میں منافع بھی ملتا رہا بعد میں کاروباری شخص منظر سے غائب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں رہائش پذیر ہے، اسکی کئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اب اس شخص کا فون بند ہے، کرکٹرز اصل رقم واپس لینا چاہتے ہیں تاہم فراڈ کرنے والے شخص سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے چند ہفتے قبل اس سے متعلق کوششیں کیں اور بعض کو کچھ پیسے واپس بھی ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سے محروم ہونے والوں میں شامل ہے۔دوسری جانب کھلاڑیوں نے اسلام آباد سے نجی ٹی وی کے نمائندے سے رابطہ کرکے بتایا کہ ہم نے کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی، ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، مارچ تک تمام پیمنٹ کلیئر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، صرف 2 چیک بائونس ہوئے ہیں۔کھلاڑیوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی رابطہ کیا ہے، کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے کہا کہ ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر کچھ ہوا تو بتادیں گے۔کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بتایا کہ مارچ تک پیمنٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، کمپنی کا مالک دبئی میں ہے اور ہم سے رابطے میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…