اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث سولر سسٹمز لگوانے کے خواہشمند صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔بازار سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سولر پینلز کے فی واٹ نرخ میں تقریباً 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس اضافے کا براہِ راست اثر مکمل سولر سسٹمز کی لاگت پر پڑا ہے، جس سے ایک سسٹم کی مجموعی قیمت میں اوسطاً دو لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔
نئے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سولر سسٹمز کے لیے ہیں، جبکہ ہائبرڈ سولر سسٹم لگوانے کی صورت میں صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اگرچہ قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باعث سولر توانائی کی مانگ اب بھی برقرار ہے اور لوگ متبادل توانائی کے اس ذریعے کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔
و















































