اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

خشک میوہ جات ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں 60.8 فی صد تک کمی لا سکتے ہیں

datetime 17  جنوری‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خشک میوہ جات کی زیادہ کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس لاحق ہونے کے خطرات میں کمی سے تعلق رکھتی ہے۔بی ایم سی نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیاکہ خشک میوہ جات کی کھپت میں روزانہ 1.3 ٹکڑوں کا اضافہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں 60.8 فی صد تک کمی لا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مطالعے میں محققین نے خشک آلو بخارے، خشک خوبانی اور کشمش کے استعمال کا مطالعہ کیا۔

میکرو اور مائیکرو اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ خشک میوہ جات میں بھرپور مقدار میں فائبر ہوتا ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان میں فلیونائیڈ بھی ہوتے ہیں جو انسولین کی حساسیت کی بہتری سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں انسداد سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔تحقیق میں جینوم وائڈ ایسوسی ایشن اسٹڈی (جی ڈبلیو اے ایس)کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جو یو کے بائیو بینک سے حاصل شدہ تقریبا ًپانچ لاکھ افراد کے ڈیٹا پر مشتمل تھا۔اس ڈیٹا میں 4 لاکھ 21 ہزار 764 شرکا نے روزانہ کی بنیادوں پر کھائے جانے والے خشک میوہ جات کے متعلق سوالناموں کے جوابات دئیے تھے، سوالنامے میں ایک آلو بخارہ، ایک خوبانی اور 10 کشمش کو ایک پورشن تصور کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…