جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 کا جلد اعلان ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کر دیئے، 170 نئے پٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی، کسی بھی نئے پٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے ”گرین انرجی” کا فروغ ترجیح ہے، صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال، بہاولنگر میں 9 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا، راولپنڈی، جھنگ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصور اور چنیوٹ میں 7 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے کی شرط پر منظوری دی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…