جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

کے پی اسمبلی کے کور کمانڈر کو خط پر تنازع کھڑا ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع نے خط غیر آئینی قرار دیدیا

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی کمیٹی کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے بھیجا گیا مبینہ خط ایک نئے اختلافی معاملے کا سبب بن گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے تحت قائم خصوصی کمیٹی کی طرف سے ایک خط سامنے آیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محض فوجی کارروائیوں کے ذریعے دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس مقصد کے لیے سیاسی اور سماجی سطح پر اقدامات بھی ضروری ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی سے وابستہ ذرائع نے اس خط پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی یا صوبائی حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ براہِ راست فوجی قیادت، بالخصوص کور کمانڈر یا جی ایچ کیو سے اِن کیمرہ یا ادارہ جاتی نوعیت کی بریفنگ طلب کرے۔روزنامہ جنگ سے گفتگو میں سیکیورٹی ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ ایسا کوئی خط اب تک کور ہیڈ کوارٹر کو موصول نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ معمول کے رابطے اور کوآرڈینیشن کا عمل جاری رہتا ہے، تاہم صوبائی اسمبلی میں امن و امان سے متعلق اِن کیمرہ بریفنگ ایک حساس اور باقاعدہ ادارہ جاتی معاملہ ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری ناگزیر سمجھی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…