جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کو کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لئے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی۔

حکومت پنجاب آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12ملین ٹن اور کینو کی 4ملین ٹن پیداوارمتوقع ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان سے رابطہ میں ہیں۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کے لئے کھلے دل سے وسائل مہیا کررہی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…