جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کے حوالے سے ایک نمایاں اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔جرمنی میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ دوہری شہریت سے متعلق تمام قانونی، آئینی اور انتظامی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد جرمنی کو باضابطہ طور پر اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن کے ساتھ پاکستان دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے۔برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق اب جرمنی میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد افراد جرمن شہریت حاصل کرنے کے باوجود اپنی پاکستانی شہریت برقرار رکھ سکیں گے۔ اس سے قبل جرمن شہریت لینے کے لیے پاکستانی شہریت چھوڑنا لازم تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے، جس سے ہزاروں تارکینِ وطن کو قانونی تحفظ اور عملی سہولت میسر آئے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان سماجی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بھی اضافہ متوقع ہے۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد افراد جنہوں نے ماضی میں جرمن شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنی پاکستانی شہریت ترک کی تھی، ان کے لیے شہریت کی بحالی (ری ایکوزیشن) کے طریقۂ کار، شرائط اور درکار دستاویزات سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔دوہری شہریت کی اجازت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو روزگار، کاروبار، تعلیم اور سفری امور میں نمایاں آسانیاں حاصل ہوں گی، جبکہ پاکستان میں جائیداد، بینکاری، سرمایہ کاری اور خاندانی معاملات کے حوالے سے بھی انہیں بہتر قانونی سہولیات دستیاب ہوں گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…